حیدرآباد۔7دسمبر (اعتماد نیوز)
تلگودیشم کے سابق رکن راجیہ سبھا ہری کرشنا کے فرزند جانکی رام کی آخری رسومات آج انجام دی جارہی ہیں جن کی کل سڑک حادثہ
میں موت ہوگئی تھی ۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھا جب جانکی رام کی کار کا تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے منا گلا منڈل کے اکوپا لما گاؤں کے قریب ٹریکٹر سے تصادم ہوگیا تھا ۔